خواتین و اطفال کے فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے محکمہ
جنگلات کے افسران کو آدمخور تیندوے کو گولی مارنے کے بجائے اس کی شناخت
کرنے کی ہدایت دی ہے۔سرسكا کے علاقائی ڈائریکٹر آر ایس شیکھاوت نے بتایا کہ مرکزی وزیر مینکا
گاندھی
کا فون آیا تھا،انہوں نے کہا کہ فی الحال آدمخور تیندوے کی شناخت کا
ثبوت نہیں ہے اور گولی مارنے سے کسی معصوم تیندوے کی جان جا سکتی ہے۔اس علاقے میں کچھ دنوں تک جتنے بھی تیندووں کی حرکت ہوگی انہیں ٹرینکلائز کرنے اور پنجرے میں پکڑنے کی کوشش کی جائے گی۔